11 جون، 2008، 9:12 PM

غزہ

اسرائیلی فوج کے حملے میں چارفلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے حملے میں چارفلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہوائی حملے میں ایک بچی سمیت چار فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہوائی حملے میں ایک بچی سمیت چار فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق آج اسرائیلی فوج کے طیاروں نے مشرقی جبالیا میں ایک سولین کار پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں محمد عسیلہ نامی ایک فلسطینی شہید اوردوبچے زخمی ہوگئے  اسرائیلی فوج نے غزہ کے ہی علاقے خان یونس کے ایک محلے القرارہ پربھی ہوائی حملہ کیا جس میں محمود سعد نامی ایک فلسطینی شہید ہوا اس سے پہلے القرارہ میں ہی صیہونی فوج نے توپخانے سے حملہ کیا تھا جس میں ایک دس سالہ فلسطینی بچی شہید ہوگئی تھی اس حملے میں ایک ہی گھر کے تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فلسطین میں اسرائیل کی بربریت جاری رہنے کے ساتھ عرب رہنماؤں کا سکوت بھی جاری ہے۔

 

News ID 697897

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha